”ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : منافق کی تین نشانیاں ہیں، جب بولتا ہے جھوٹ بولتا ہے، جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے اور جب اسے امین بنایا جاتا ہے تو خیانت کرتا ہے۔“
[صحيح بخاري حديث 6095]
https://www.youtube.com/watch?v=h2rzWRPHdkY
نماز پڑھنےاور نماز نہ پڑھنے والے رسول اللہﷺ کی نظر میں
احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضورﷺ نماز نہ پڑھنے کو کفرکی بات اور کافروں کا طریقہ قراردیتے تھے؛ چنانچہ صحیح مسلم کی ایک حدیث میں ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا:"بندہ کے اور کفر کے درمیان نماز چھوڑدینے ہی کا فاصلہ ہے"۔
(صحیح مسلم،اطلاق اسم الکفر علی من ترک الصلوۃ،حدیث نمبر:۱۱۶، شاملہ،موقع الإسلام)
مطلب یہ ہے کہ بندہ اگر نماز چھوڑدے گا تو کفر سے مل جائے گا اور اس کا یہ عمل کافروں کا سا عمل ہوگا ایک دوسری حدیث میں وارد ہوا ہے کہ :"اسلام میں اس کا کچھ بھی حصہ نہیں جو نماز نہ پڑھتا ہو"۔
(مسند احمد،باقی المسند السابق،حدیث نمبر:۲۳۹۶۸، موقع الإسلام)
...
https://www.youtube.com/watch?v=5N03xxNGz6Q